کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کا الیکشن

فائل فوٹو


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔ اس سے پہلے بھی امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 39 ہزار 674 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 97 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور82 ہزار 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 33 ہزار207 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 917 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار927افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار288 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار641 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 71 ہزار678 اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں