انگلش ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم نے گلیمورگن کے خلاف شاندار سنچری بنا ڈالی


لندن: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی گلیمورگن کے خلاف شاندار سنچری بنا ڈالی۔

کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سمرسیٹ کاونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت سمرسیٹ گلیمروگن کو 184 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم چار میچز میں 14 رنز کی اوسط سے صرف 58 رنز اسکور کر پائے تھے۔


متعلقہ خبریں