دنیا بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر تیزی آ گئی


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 45 ہزار 578 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 64 ہزار 848 متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 557 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 97 ہزار 713 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ ایک ہزار 348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور68 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں کورونا سے ایک دن میں  ستانوے ہزار  سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 51 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں گیارہ سو سے زائد اموات ہوئیں۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار 257 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 44 لاکھ 21 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 34 ہزار174 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 61 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار 478 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 705 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71 ہزار 978 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں