اوکاڑہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

پنجاب میں رواں سال بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سعید ملک نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ ملزمان کئی بچوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ہی کے علاقے کوٹ ادو میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کوٹ ادو پولیس کے مطابق بچے مبینہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق بچے کو ملزم نے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس: مرکزی ملزم کے5رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں