وزیر اعلیٰ پنجاب کا رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ کے اچانک دورے: سرکاری افسران کی شامت آگئی، متعدد معطل

فوٹو: فائل


ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی  ناقص صورت حال اور اسٹریٹ لائٹس کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار سیکھ چکے ہیں،انہیں ایک سال مزید موقع دینا چاہیے: ندیم افضل

ملتان میں صفائی کی ابتر صورت حال پر انہوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی مینجر کو معطل کر دیا جب کہ ان ہی کی ہدایت پر چیف آفیسر ملتان میٹرو پولٹین کارپوریشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شہر میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملتان کی صفائی کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم سی پر عائد ہوتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طو رپر درست کیا جائے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں بارش کے باعث پیدا ہونیوالی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے خود میدان میں آ گئے تھے اور کہا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

عثمان بزدار نے مال روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج کے معائنے کیلئے بھی پہنچے اور متعلقہ حکام کو بارشی پانی کے اخراج کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران اور واسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاباش

ان کا کہنا تھا کہ شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے، عوام کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں