خیبر پختونخوا کا پہلا گٹار اسٹوڈیو

خیبر پختونخوا کا پہلا گٹار اسٹوڈیو

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے گٹار پلئیر نے جدید موسیقی سے شغف رکھنے والوں کے لیے صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا گٹار اسٹوڈیو کھول لیا۔

اس گٹار اسٹوڈیو میں گٹار نہ صرف فروخت کئے جاتے بلکہ انہیں بجانا بھی سکھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلاسیکل موسیقی کے آلات بنانے والوں کی زندگی ویران

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گٹار اسٹوڈیو کے کرتا دھرتا نے بتایا کہ میرا نام اشبان ہے میرا تعلق خیبر پختونخوا (کے پی) کے شہر پشاور سے ہے، میں جب فرسٹ ائر میں تھا تو کالج میں کچھ لڑکے پرفارمنس کر رہے تو میں نے بھی ارادہ کیا اور گٹار لے آیا، یہ جانے بغیر کے یہاں استاد بھی ہے یا نہیں۔

اشبان نے کہا کہ کوشش کرکے ایک استاد ڈھونڈا لیکن اس زمانے میں دہشت گردی عروج پر تھی بس ہم بھی سب چھوڑ کے بیٹھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمت جمع کی اور پھر ڈھونڈتے ڈھونڈتے میرزادوں کے ایک خاندان میں شاگردی کی۔ سخت ٹائم گزارا میرا خواب تھا کہ میں اپنی طرح کسی شاگرد کو مشکلات سے گزرنے نہیں دوں گا آج اللہ کے فضل سے پشاور میں گٹار کا پچانوے فیصد کام میں کر رہا ہوں۔

اشبان نے کہا کہ اسکولوں کالجوں میں میوزک سکھاتا ہوں، میرے پاس نو سے تیس ہزار تک کے امپورٹڈ گٹار کی بہت سی قسمیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک گٹار، کلاسک گٹار، اسپینش گٹار، کوسٹیر گٹار ابتدائی طور پر سیکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہاں آنے والے تین مہینے سے چھ ماہ میں گٹار بجانا سیکھ سکتے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران اشبان کا مزید کہنا تھا کہ الحمرا آرٹ کونسل گیا وہاں سب میوزک سیکھنے والے تھے وہاں سے انسپیریشن ملی کہ پشاور میں بھی کچھ ایسا ہو ، اب تک ایک ہزارسٹوڈنس کو سیکھا چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کا موسیقی سے محبت کرنے والا جوڑا

اشبان نے کہا کہ میرا مقصد کے پی اور پشاور کو پروموٹ کرنا ہے اب کراچی اور لاہور کے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ پشاور میں بھی ایسا ٹیلنٹ موجود ہے مستقبل میں میوزک اسکول بناکر اس فن سےوابستہ دیگر لوگوں کو بھی سامنے لانا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں