نوازشریف اب بھی این آر او کی تلاش میں ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد:  وفاقی وزیر شیخ رشید  نے کہا نوازشریف میں جرات نہیں، یہ جیل نہیں کاٹ سکتے اور نوازشریف اب بھی این آر او کی تلاش میں ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کی اے پی سی کی ناکام ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق منی لانڈرنگ کا بل بہت حساس تھا، اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کسی قانون کو نہیں روندا گیا۔ قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے مفاد میں تھی، حکومت نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتیں، 22ستمبر کواے پی سی ناکام ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ رو زاپوزیشن کے38ارکا ن کم تھے۔ جو بل منظور کرنے والے نہیں تھے حکومت نے وہ بھی کروالیے۔

اپنے ادارے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ریلوے میں پرائیویٹ پارٹنر کوجگہ دینے کا خواہاں ہوں۔ پرائیویٹ پارٹنرز سرکاری لوگوں سے بہتر کام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز