بی آر ٹی میں تکنیکی خرابی نے ساکھ کو متاثر کیا، شوکت یوسفزئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) میں تکنیکی خرابی نے ساکھ کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آرٹی بسیں چل رہی ہیں یا جل رہی ہیں؟

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بسوں کی ٹیسٹنگ سروس اس لیے کی گئی کہ خامیوں کا پتہ چلے۔ بسیں انشورڈ ہیں، صحیح کرنے کے بعد بحال کردی جائیں گی۔

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بس سروس کمپنی کی جانب سے نوٹس ملا، کمپنی نے کہا بسوں میں خرابی دور کرنے کے لیے سروس کچھ روز کے لیے معطل کی جائے۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بس سروس کی بحالی میں کچھ روز لگیں گے۔ بس مشینری  کی خرابی پراگر کمپنی نے نوٹس لیاہے تو اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی میں سفر کے دوران نسوار پر پابندی عائد

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وارنٹی کے دوران بسوں کو ہم ٹھیک نہیں کرسکتے، یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آتی منصوبے کی صرف دو بسوں میں تکنیکی فالٹ آیا تھا، سب میں نہیں۔ کمپنی نوٹس نہ لیتی اور کوئی حادثہ ہوتا تب بھی مسئلہ ہوتا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بس مینوفیکچرنگ کمپنی کا عملہ پشاور میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی) کی بسوں میں آتشزدگی کے چار پراسرار واقعات سامنے آنے کے بعد بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کردیا

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بسوں میں آتشزدگی واقعات میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام بسوں کی باقاعدہ انسپکشن کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں