سریلی آواز والے گلوکار اے نیئر کی 65ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

سریلی آواز والے گلوکار اے نیئر کی 65ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

خوبصورت انداز اور سریلی آواز نامور پاکستانی پلے بیک سنگر اے نیئر کی 65ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ 

اے نئیر 17 ستمبر 1950 کو پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا۔ 1974 میں اے نیئر نے ایک فلم بہشت سے گلوکاری کے کریئر کا آغاز کیا اور ان کا پہلا گانا ’یونہی دن کٹ جائے، یونہی شام ڈھل جائے‘ تھا۔ان کا پہلا سپر ہٹ گیت فلم خریدار کا ’پیار تو ایک ہونا تھا، ہونا تھا ہوگیا، تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن آج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

اے نیئر کے مطابق ان کے کیریئر میں احمد رشدی کا کردار بہت اہم تھا کیونکہ انہوں نے احمد رشدی سے ہی پلے بیک سنگنگ سیکھی تھی۔

1980 کی دہائی میں اے نیئر عروج پر تھے اور پاکستانی فلمی صنعت میں انہیں اور اخلاق احمد کو نمایاں حیثیت حاصل تھی اور اس دوران انہوں نے 5 بار بہترین گلوکار کا نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

ان کے مشہور گانوں میں ’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے، بینا تیرا نام،  یاد رکھنے کو کچھ نہ رہا، ایک بات کہوں دلدارا اور میں تو جلا ایسا جیون بھر سمیت متعدد یادگار گیت شامل ہیں۔ اے نیئر کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اے نیئر نے بتایا تھا کہ وہ بچپن سے ہی پلے بیک سنگر بننا چاہتے تھے مگر گھر والے مخالف تھے جس کی وجہ سے ریڈیو پر معروف گلوکاروں کو چھپ کر سنا کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد رشدی کی 86ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداکار کی شخصیت کے حوالے سے گیت ریکارڈ کراتے تھے اور سننے والوں کو ایسے ہی لگتا جیسے اداکار نے خود گانا گایا ہے۔

وہ لاہور ایک میوزک اکیڈمی بھی چلاتے رہے تھے تاہم طویل عرصہ علالت کے بعد وہ 11 نومبر 2016 کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 66 سال کی عمر میں لاہور میں چل بسے۔


متعلقہ خبریں