موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، زرتاج گل

zartaj-gul

’’زرتاج گل لاکھوں کا چکمہ دے گئی‘‘ بارڈر ملٹری پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج


لاہور: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اداروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے جبکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اب پاکستان ان ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ تقسیم سے پہلے پاکستان کا جنگلاتی رقبہ 34 فیصد تھا لیکن ٹمبر مافیہ نے جنگلات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جریدے وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان ایجنڈے کی تعریف کر رہے ہیں۔ 10 بلین ٹری مہم ہمارا ہدف ہے اور گرین پاکستان بنانا ہماری حکومت کا عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آرٹی بسیں چل رہی ہیں یا جل رہی ہیں؟

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں