عوامی مفاد میں قانون سازی سب سے مقدم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوامی مفادمیں قانون سازی سب سےمقدم ہے، اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی آئین اور قانون کے مطابق کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی کیا وجہ ہے؟ راجہ پرویز اشرف

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو بل پاس کیے وہ پہلے قومی اسمبلی سے پاس ہوئے تھے، بلز پر قومی اسمبلی پر پوری بحث ہوچکی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں ڈاکٹرز، طبی عملے کا کردار قابل تعریف ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ امید ہے پیشنٹ کیئر میں مزید بھی بہتری آئے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبےکے مسائل اور محرومیاں ختم کریں گے اور ہرشہری کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور ڈی آئی خان موٹر وے کی منظوری ہوچکی، رشکئی اقتصادی زون کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، مسائل کا احساس ہے ، عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سینیٹ سے مسترد ہونے والے اہم بل بشمول اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2020 منظور کروالیے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے سینیٹ سے مسترد ہونے والے اہم بل منظور کروالیے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد وقف املاک بل اور اینٹی منی لانڈرنگ سمیت آٹھ بلز منظور کروا لیے گئے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں، کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف اچھال دیں اور زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان سے واک آوٹ کیا۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسد قیصر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، اسد قیصر بیٹھنے کی ہدایات کرتے رہے۔


متعلقہ خبریں