پی ایس ایل 2020: پی سی بی نے میڈیا رائٹس رکھنے والی کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی میڈیا اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس رکھنے والی نجی کمنی سے معاہدہ ختم کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے  پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے کہا کہ میڈیا رائٹس رکھنے والی انٹرنیشنل نجی کمپنی  نے واجبات کی ادائیگیسے متعلق متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک پیشہ ورادارہ ہے، جو شفافیت سے کام کرتا ہے۔ یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا۔ پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا۔ پی سی بی اپنے نقصان کو پورا کرنے کے دعویٰ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے کرکٹرز کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کے اعلان کا خیر مقدم

دریں اثنا پی سی بی نے بین الاقوامی علاقوں کیلئے متعلقہ براڈکاسٹرز اور مختلف سب لائسنسی سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 دسمبر 2018 میں پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تین ایڈیشن کے میڈیا رائٹس ’بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کو فروخت کر دیے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشن کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے۔ تاہم ان سے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

پی سی بی  نے کہا تھا کہ میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 فیصد زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں