ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی کی اسلام آباد رہائش گاہ میں چوری

ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی کی اسلام آباد رہائش گاہ میں چوری

اسلام آباد: ڈی آئی جی ٹریننگز کراچی ناصر آفتاب کے اسلام آباد میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

 

اسلام آباد میں چوریاں اور ڈاکے بڑھنے لگے ہیں اور ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گھروں میں چوریاں کرنے والی چار خواتین گرفتار

ڈاکو جی ٹین میں ان کے گھر سے گولڈ میڈل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ جی الیون فور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، پاؤنڈز اور موبائل فون لے گئے۔

ڈاکو بیرون ملک سے آئی خاتون سے برطانوی پاؤنڈز، موبائل فونز بھی لوٹ کر لے گئے۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا گھر تھانہ رمنا کی حدود میں واقق سیکٹر جی ٹین میں ہے۔

ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہوں پھر ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کرسکتا ہوں۔ ابھی تک تھانہ رمنا میں کوئی درخواست نہیں دی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نیشنل بینک کے مینجر کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

تھانہ کورال کی حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سید رضا نقوی نیشنل بینک کے سیلز مینجر صبح اپنے آفس کے باہر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں بچی کے اغوا اور قتل کیس میں دو ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا جا رہا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں