سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 650  روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 13ہزار950 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 693 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ  15 ہزار تین سو روپے کا ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 257 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 650 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ  15 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 555 روپے اضافے سے 98 ہزار 593 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر نو پیسے اضافے کے بعد 166.26 روپے کا ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں