پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف نیب ریفرنس تیار

فائل فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے پر وزیر خوراک پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان کے خلاف آمد سے زائد اثاثہ جات میں ریفرنس منظوری کیلئے نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹرز بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے گزشتہ روز ہونے والی بریفنگ میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے حلیم خان کے خلاف ریفرنس سے متعلق زبانی منظوری حاصل کرلی تھی۔ علیم خان کے خلاف آمدن سے 1 ارب 40 کروڑ مالیت سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں علیم خان کے نام اندرون و بیرون ملک متعدد اثاثہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کو ہم نیوز نے بتایا کہ علیم خان سے ان کے ذرائع آمدن کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر سے ان کی 35 کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔

نیب ٹیم نے عبدالعلیم خان سے ان کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔

نیب نے بتایا تھا کہ ملزم اپنی 12 آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے جب کہ نیب نے 12 آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی تھیں۔

 

 


متعلقہ خبریں