چار سے پانچ وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے  دعویٰ کیا ہے کہ مزید چار سے پانچ وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وفاق اور صوبے میں نمبر گیمز کی کچھ مجبوریاں ضرور ہیں۔

سوشل میڈیا پر لڑکی، اہلخانہ کو ہراساں کرنے و الا نوجوان پکڑا گیا، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے ہم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعظم اور پارٹی پر تنقید ہو گی تو جواب ضرور دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا پر چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے میں نمبر گیمز کی کچھ مجبوریاں ضرور ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سختی کے ساتھ پنجاب اور وفاق میں وزرا پر چیک اینڈ بیلنس رکھ رہے ہیں۔

شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل وزرا پر ایسا چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ  پاکستان میں سب سے کمزور اپوزیشن ہے۔

فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی اے پی سے کچھ بھی نہیں نکلے گا۔

 


متعلقہ خبریں