اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گندم کی درآمد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی دستیابی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

مشیرخزانہ نے ہدایت کی کہ گندم کی ملک بھر میں مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان لمیٹڈٹی  کے ذریعے گندم کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضروریات کے مطابق وقتاً فوقتاً ٹینڈرز کے ذریعے گندم درآمد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں نجی شعبے کے ساتھ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو بھی گندم درآمد  کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دو سال سے گندم کی پیداوار کم ہوئی‘

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو گندم کی دستیابی کی صورتحال اور صوبہ پنجاب کی جانب سے یومیہ ریلیز کی جانے والی گندم پر بریفنگ دی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق گندم اور چینی کی درآمد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی شعبےکی جانب سے اب تک درآمد کی جانے والی گندم کی مقدارپر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے چینی کی موجودہ قیمتوں اور درآمد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے  کہا تھا کہ مستقبل کی ضروریات کےحوالے سے بروقت پیشگی انتظامات کویقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی وافر دستیابی کے ساتھ مناسب قیمتوں کویقینی بنانا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں