قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد:  قطر نے پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ پاکستان نے قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اراکین کی حلف برداری سے متعلق قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اظہار وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان کی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے قطر کے سفیر سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان قطرکے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کومزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے قطر کی معاشی ترقی کی بھی تعریف کی۔

پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر دوران بات چیت کہا کہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے لیے یکساں قومی نصاب ترتیب دینا مقصد ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان نے دوران ملاقات اس بات کا اظہار کیا کہ ان کا ملک پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

قطر کے سفیر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پاکستان ثقافتی لحاظ سے مالا مال ملک ہے اور یہاں سیاحت کے پرکشش مقامات ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو بھی سراہا۔

اراکین کی حلف برداری سے متعلق قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قطر کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لینے کا خیر مقدم کیا۔


متعلقہ خبریں