مبینہ زیادتی کی کوشش، 19سالہ لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی


بہاولپور: پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل خیرپورٹا میوالی میں مبینہ زیادتی کی کوشش پر 19 سالہ لڑکی  نے زہر کھا کر خود کشی کرلی۔

ہم نیوز کے مطابق بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں 19 سالہ لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تاخیر سے پرچہ درج کیا، جس کی وجہ سے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے تھانہ خیرپورٹامیوالی میں درخواست دی، لیکن پولیس نے درخواست وصول کی لیکن کارروائی عمل میں نہ آسکی، ملزم لقمان آزادانہ  گھومتا رہا۔

پولیس سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور زہر پی لیا۔ طبیعت بگڑنے پر والدین بیٹی کو اسپتال لے کر گئے جہاں اس کی جان نہ بچ سکی۔

متاثرہ لڑکی کی خودکشی کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو ڈی پی او بہاول پور کے حکم پر کارروائی کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقدمہ درج نہ کرنے اور انصاف نہ دلانے پر تھانہ خیرپورٹامیوالی کے ایس ایچ او رانا انوارالحق سمیت عملے کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

عثمان بزدار نے حکم دیا کہ متوفیہ کی بروقت داد رسی نہ ہونے پر متعلقہ تھانے کےعملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ متوفیہ کےخاندان کوانصاف فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  واقعہ پر افسوس  اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی  کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لڑکی اور اس کے کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار ہوا ہے۔

لاہور میں سی سی پی او لاہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا پر بچی اور اہلخانہ کو بلیک میل کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی۔ نوجوان بچی اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیتا تھا۔ وزیراعلیٰ نےمعاملےپرفوری ایکشن لینےکاحکم دیا،۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں وزیراعظم کو معاملے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا کہا۔

مزید پڑھیں: لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوجوان کو راولپنڈیاور اس کے والد کو لاہور سے گرفتار کیا  گیا۔ بچی کے اہلخانہ نے ملزم کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ نوجوان اسلحہ دکھا کر اہلخانہ کو ڈراتا اور دھمکاتا رہا۔ باپ بیٹا بدمعاشی کرتے اور اہلخانہ کو ڈراتے دھمکاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ درندے کو نشانہ عبرت نہ بنایا تو کل کسی اور بچی کو پریشان کرے گا۔ لڑکی کے والد نے پہلے منع کیا پھر تفصیلی بات کےبعد راضی ہوئے۔ لڑکی کے والد نے بتایا سوا سال پہلے ایف آئی اے کو درخواست دی۔ ایسے معاملات پر ہم سب لوگوں کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہیے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ لڑکی کے والد کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی نہیں کی۔ عثمان بزدار کی ہدایت تھی کہ 24 گھنٹے میں ملزمان گرفتار کریں۔ سی سی پی او عمر شیخ نے 10 گھنٹے میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کرایا

 


متعلقہ خبریں