ممکن ہے کہ آئندہ 20 سالوں میں کینیڈا کا وزیراعظم پاکستانی ہو، رحمان ملک

نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ آئندہ 20 سالوں میں کینیڈا کا وزیراعظم پاکستانی ہو۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلا پولیس اسٹیشن قائم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ یہاں ظلم کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں لوٹا جاتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پی پی نے  ہمیشہ سمندرپار پاکستانیوں کو پروموٹ کیا ہے جب کہ ان کے ساتھ یہاں ظلم کیا جاتا ہے اور لوٹا جاتا ہے۔

دوہری شہریت رکھنے والوں کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا، عدالت

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے زور دے کر کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہاں الیکشن لڑنےکی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سمری بھیجی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو الیکشن کا حق دیا جارہا ہے۔

وفاقی کابینہ: دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے سے متعلق آئینی ترمیمی بل کی منظور

پی پی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس ملک سے غداری نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اسپیشل عدالتوں کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں