چوہدری نثار کہیں نہیں جارہے، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

فائل فوٹو


لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ن لیگ کی کوئی وکٹ نہیں گرا سکتے، اپوزیشن نگراں سیٹ اپ کے لیے نام دے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر سخت تنقید کی اور چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن نہ چھوڑنے کا دعویٰ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی عزت و توقیر میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل کر وزیراعظم بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عام انتخابات میں عوام کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں اور مخالف قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے ہی شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے صوبے بجٹ پیش کریں گے تو پنجاب بھی بجٹ پیش کرے گا۔

رانا ثناء اللہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن نام تجویز کرے تاہم بہتر ہے کہ نام اتفاق رائے سے دیا جائے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا آخری سیشن دو ہفتے جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں