موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد ملہی کی سالی سے ‘ملاقات’


قصور: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی سالی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج شام چار بجے اس کا بہنوئی ملنے آیا تھا۔

مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے اپنے بیان میں دعویٰ کہا ہے کہ  عابد آج 4 بجے کے قریب ملنے آیا تھا۔ عابد نے مجھ  سے پوچھا گھر میں یہ جو لوگ ہیں کون ہیں؟

سالی کشور بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد نے مجھے پارک میں ملنے کا کہا۔ اس پر اپنے محلے دار کو اطلاع دی۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس عابد کو پکڑنے آئی تو وہ فرار ہوگیا، پولیس بھی عابد کے پیچھے چلی گئی۔

کشور بی بی کا کہنا تھا کہ عابد کا حلیہ خراب تھا، اس کے کپڑے پٹھے ہوئے تھے، جوتی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

کشور بی بی کا کہنا ہے کہ عابد سے ہماری کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔ عابد نے میری بہن کو 4 سال پہلے اغوا کیا اور زبردستی شادی کی۔ میری بہن کی پہلی شادی سے 4 بچے ہیں، 3 ہمارے پاس ہیں اور ایک بچی اس کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: مبینہ زیادتی کی کوشش، 19سالہ لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

دوسری جانب پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے پانچ رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور قصور پولیس نے قصور روڈ راؤخان والا میں مرکزی ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر گزشہ شب آپریشن کیا تھا۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد میں عابد کے دو کزن، ایک خاتون اور دو عزیز شامل ہیں۔ دو روز قبل ان افراد کا عابد سے رابطہ ہوا تھا۔ زیر حراست افراد کو قصور سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے نامعلوم مقام پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون مرکزی ملزم کے ساتھ شیخوپورہ کے گاؤں قلعہ ستار شاہ سے فرار ہوگئی تھی۔ عابد کی بیوی بچوں کو لینے مانگا منڈی میں اپنے سسرال پہنچی۔ جہاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق عابد کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں