کوئٹہ اور گرد ونواح میں زلزلہ

earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سبی، ہرنائی اور دکی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 30 کلومیٹر دور تھا جب کہ اس کی گہرائی18 کلومیٹرتھی۔

 

 


متعلقہ خبریں