وزیراعظم: کراچی ماسٹر پلان، کم سے کم وقت میں مرتب کرنے کی ہدایت

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

کراچی پیکج کے منصوبوں کی فنڈنگ،استعمال اور نگرانی کیلئے کمیٹی قائم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیرصدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے ہفتہ وار منعقدہ اجلاس میں دی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی ذوالفقاربخاری، معاون خصوصی شہبازگل، چیئرمین ہاؤسنگ اتھارٹی انورعلی حیدر، گورنر اسٹیٹ  بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر اور سیکریٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ تمام صوبوں میں آن لائن نظام کو متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ایسا نظام لائیں جو آسان اور صارفین کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری اورکرپٹ کلچرکے خاتمے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن یاعوام کے لیے مسائل کا سبب بننے والےعناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد: تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کیلئے ادارہ تحفظ ماحولیات کی منظوری لازمی قرار

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بغیرمنصوبہ بندی کے بڑھتی آبادی سے متعلق ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کوکم سے کم وقت میں مرتب کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت کاروباری برادری کو پیش آنے والی دقت کودورکرنےکے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تعمیراتی شعبے کےفروغ کے لیے شعبے سے وابستہ افراد کی تجاویزکا خیر مقدم کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوسندھ  اور خیبرپختونخواکے مختلف شہروں کے ماسٹرپلان پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ  کے 17 شہروں کے ماسٹر پلانز کا ازسرنوجائزہ لیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ کے تین شہروں کے ماسٹر پلانز مرتب کرلیے گئے ہیں جب کہ چھ شہروں کے ماسٹر پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی سائیٹ ایریا کی سڑکوں کو میگا پروجیکٹ کے تحت تعمیر کرنے کی ہدایت

اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹھ شہروں کے ماسٹر پلانز کو جون 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا جب کہ کراچی کے ماسٹرپلان 2047 کے کام پر دسمبرمیں آغازکردیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے پشاور اور مردان سمیت دیگر شہروں کے ماسٹر پلانز پر بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری کے پی نے دوران بریفنگ بتایا کہ انضمام شدہ علاقوں کے شہروں کے ماسٹرپلانزکو بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ میں چیف سیکریٹری پنجاب نے تعمیرات کے شعبے میں سہولت کے لیے آن لائن پورٹل سے متعلق بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب کا دوران بریفنگ کہنا تھا کہ پورٹل کا مقصد منظوریوں کے نظام کوآسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنا اورمنظوریوں کومقررہ مدت میں یقینی بنانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی اعلیٰ سطحی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ میں بھی آن لائن پورٹل تیارکیے جا چکے ہیں۔

سی ڈی اے اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی حاصل کردہ اراضی پر تعمیرات پر 2 ماہ کیلئے پابندی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ افراد کے لیے نظام آسان بنانے کی کاوش پر اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں