چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کا چین کے سفیر کو الوداعی عشائیہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کا چین کے سفیر کو الوداعی عشائیہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے سفیر کو الوداعی عشائیہ دیا ہے۔

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیہ کے دوران دو طرفہ تعلقات اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر بھی سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل بھی کشمیر سمیت دیگر اہم معاملات پر تعاون کرنے پہ چین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ شکریہ اس وقت ادا کیا تھا جب چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

چین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مالک بھی قرار دیا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کا چین کے سفیر کو الوداعی عشائیہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین دوستی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں