پاکستان: دس بھارتی کشتیاں اور 56 ماہی گیر زیر حراست


اسلام آباد: پاکستان نے اپنی حدود میں موجود دس بھارتی کشتیوں اور 56 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ کاررائی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے غیرملکی کشتیوں کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اطلاع پرکی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے ایئرکرافٹ کو سرویلینس کے لیے بھیجا۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایئر کرافٹ نے کشتیوں کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد جہاز نے اپنی حدود میں موجود دس بھارتی کشتیوں اور 56 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

ہم نیوز کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام بھارتی ماہی گیروں کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں