’آج میری گرفتاری کی سالگرہ ہے‘

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی بتائیں کن نشستوں پر دھاندلی ہوئی؟ ری پولنگ کرادیں گے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج میری گرفتاری کی سالگرہ ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے آزاد کرنے کا حکم دیا  گیا تو قومی احتساب بیورو (نیب) والے ہائی کورٹ چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کےاہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئےنیب کاسپریم کورٹ سے رجوع

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے سکھر والوں کی 32 سال خدمت کی ہے، ہر چیز کا سامنا کرنے کے لیے ملک میں موجود ہوں، باہر نہیں جاؤں گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ سیشن میں اپوزیشن کی تعداد 192 تھی لیکن اتنے شریک نہ ہوئے، اپوزیشن کا ایک پیج پر آنا وقت کی ضرورت ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ میری آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قول و  فعل میں تضاد ہے، وزیراعظم نے قوم سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی کرپشن کرپشن کا شور اب ختم کرنا ہوگا، حکومت  کے ذی شعور لوگ ریاست پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات: خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے  روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے  خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔  نیب سکھر نے اسلام آباد میں خورشید شاہ کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں