سندھ میں21 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ موخر


کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر میں دوسرے مرحلے کے تحت 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ  نے کہا کہ اب مڈل کلاسز 21 ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی۔ یہ مرحلہ 28 ستمبر تک موخرکیا جارہا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں 21 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ کہا کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرائے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے 89 نتائج مثبت آئے ہیں، جس کی وجہ سے 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کررہے ہیں۔

اس سے قبل  ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ کراچی کے 88 اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ادارے کھلنے سے پہلے 13 ہزار پانچ سو اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹ کیے گئے،، مزید گیارہ ہزار اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ دو اعشاریہ پانچ فیصد افراد میں کورونا کی تصدیق تشویش ناک ہے۔ مزید ٹیسٹ نتائج سامنے آنے پر اسکولوں  کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں