ایک اور خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا


لاہور: لاہور کے علاقے مریدکے میں ایک اور خاتون کو شوہر کے سامنے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے خاتون کو شوہر کے سامنے پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیکل رپوٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مریدکے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو میں پانچ اوباش لڑکوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی رانی بی بی سے گینگ ریپ کیا۔

مزید پڑھیں: لڑکی سے مبینہ زیادتی، بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او اور محرر گرفتار

ذرائع کے مطابق رانی بی بی اپنے خاوند وارث کے ہمراہ راولپنڈی سے سفر کرتے نوکری کے سلسلہ میں لاھور پہنچی تھی۔ مینار پاکستان کے قریب رکشہ پر بیٹھ کر میاں بیوی نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ راستے میں چائے پی۔

ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور میاں بیوی کو کالا شاہ کاکو کھیتوں میں لے گیا۔ رکشہ ڈرئیور کے ساتھیوں نے جو پہلے سے  وہاں موجود تھے خاتون کے خاوند کے ہاتھ باندھ دیے اور پسٹل تان دیا۔ ملزمان نے خاوند وارث کے سامنے اسکی بی وی رانی کے ساتھ ریپ کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں