آصف زرداری کے متعلق ایف بی آر کے اعداد و شمار درست نہیں، ترجمان

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

کس رکن پارلیمنٹ نے 2018 میں کتنا ٹیکس دیا، تفصیلات سامنے آگئیں

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکس سے متعلق جاری کردہ تفصیلات درست نہیں ہیں۔

ترجمان آصف علی زرداری کے مطابق سابق صدر پاکستان نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی مد میں بھی ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ 2018 میں آصف علی زرداری کی ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم دو کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار 64 روپے بنتی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2018 میں اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی جو تفصیلات جاری کی ہیں اس کے تحت آصف علی زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔

ٹیکس نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیلات جاری

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں دو لاکھ 82 ہزار449 روپے کا ٹیکس دیا جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے 97 لاکھ 30 ہزار545 روپے کا ٹیکس اداکیا اور چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری نے دولاکھ 94  ہزار 117 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرصنعت حماد اظہر نے 22 ہزار445 روپے کا ٹیکس ادا کیا، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک لاکھ 83ہ زار900 روپے اور  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے 87 لاکھ  پانچ ہزار368 روپے کا ٹیکس دیا۔

رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2لاکھ 16 ہزار800روپے، وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3 لاکھ  67 ہزار460 روپے، اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ 90 ہزار916 روپے، چودھری تنویراحمد نے 32 لاکھ 38 ہزار733 روپے، وزیردفاع پرویزخٹک نے 18 لاکھ 26ہزار899، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے، وزیرریلوے شیخ رشید نے 5 لاکھ  79 ہزار11 روپے، وفاقی وزیرغلام سرور نے 10 لاکھ 46 ہزار669 اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 3لاکھ 74 ہزار728 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیرصحت عامرمحمود کیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2018میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے کا ٹیکس ادا کیا جب کہ انہوں  نے کمپنی کے ذریعے بھی 63 لاکھ 54 ہزار 761 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں