23 ستمبر سے مڈل کی کلاسز شروع کر دیں گے، شفقت محمود

کیمبرج 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر متفق

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، 23 ستمبر سے مڈل کی کلاسز شروع کر دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا،سعید غنی پہلے مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا، طے ہوا تھا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی نے آج صوبے بھر میں دوسرے مرحلے کے تحت 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اب مڈل کلاسز 21 ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی۔ یہ مرحلہ 28 ستمبر تک موخرکیا جارہا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں 21 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

پنجاب: اسکول کھلنے کے بعد 34 بچوں میں کورونا کی تصدیق

وزیرتعلیم سندھ کہا کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرائے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے 89 نتائج مثبت آئے ہیں، جس کی وجہ سے 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کررہے ہیں۔

اس سے قبل  ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ کراچی کے 88 اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ادارے کھلنے سے پہلے 13 ہزار پانچ سو اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹ کیے گئے،، مزید گیارہ ہزار اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہےکہ دو اعشاریہ پانچ فیصد افراد میں کورونا کی تصدیق تشویش ناک ہے۔ مزید ٹیسٹ نتائج سامنے آنے پر اسکولوں  کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں