نواز شریف گندی سیاست کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضیاء کی باقیات سے لڑنے کے لیے مشرف کی باقیات کا ساتھ دینے کا کوئی جواز نہیں ، نوازشریف گندی سیاست کررہے ہیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ن لیگ کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف اورعمران خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنے منشور کے تحت الیکشن لڑیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کو وہ مقام دوبارہ کہیں نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسائل کے حل کی سیاست کرنا چاہتی ہے گالم گلوچ کی نہیں۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ سےمحاذ آرائی ملک کےمفادمیں نہیں۔


متعلقہ خبریں