کورونا کے باعث بند پاک چین بارڈر تجارت کیلئے کھول دیا گیا

خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث پاک چین سرحد 5 ماہ کیلئے بند کردی گئی

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین تجارت کے لیے پاک چین بارڈر خنجراب ٹاپ کو کھول دیا گیا تاہم سیاحوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چین بارڈر 30 ستمبر تک کھلا رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وباء سے بچاو کے لئے خنجراب ٹاپ پر ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے تاجروں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ بارڈر کو کھولا جائے تاکہ وہ اپنا مال واپس لا سکے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف جاری منصوبوں کے لئے مشینری بھی لائی جاسکے گی۔


متعلقہ خبریں