عثمان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازی خان، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ کے اچانک دورے: سرکاری افسران کی شامت آگئی، متعدد معطل

فوٹو: فائل


ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں، صحت، تعلیم اور توانائی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان کے 1066 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے  کوہ سلیمان میں چار چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور فاضلہ کچھ کے بنیادی مرکز صحت کو ریجنل ہیلتھ سینٹر اور بارتھی کے ہائی اسکول کو ہائر اسکینڈری اسکول کا درجہ دے دیا گیا۔

سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی طرف پہلا قدم ہے، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے  فاضلہ کچھ میں پولیو مہم اور 1122 موٹربائیک ایمبولینس سروس، اراضی ریکارڈ سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں سپورٹس اسٹیڈیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ترقی کا سفر بڑے شہروں کے ساتھ پسماندہ علاقوں تک لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارتھی گرلز ہائی سکول کی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح شوبازی پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ہوں۔


متعلقہ خبریں