سندھ حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: سندھ حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سےآٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول اب 21 کے بجائے 28 ستمبر سے کھلیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی نے آج صوبے بھر میں دوسرے مرحلے کے تحت 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اب مڈل کلاسز 21 ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی۔ یہ مرحلہ 28 ستمبر تک موخرکیا جارہا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں 21 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

پنجاب: اسکول کھلنے کے بعد 34 بچوں میں کورونا کی تصدیق

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، 23 ستمبر سے مڈل کی کلاسز شروع کر دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا،سعید غنی پہلے مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا، طے ہوا تھا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں