سیاست کیلیے فٹ اور عدالت کیلیے ان فٹ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ بابر اعوان

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔

بلاول کا نواز شریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نواز شریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کے معاملے پر کہا ہے کہ آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے استفسار کیا ہے کہ سیاست کے لیے فٹ اور عدالت کے لیے ان فٹ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟

تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اور سب کچھ  دیکھیں گے، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نواز اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کرے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھاگے ہوئے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔

اے پی سی: اپوزیشن جماعتوں کے وفود کے نام پیپلز پارٹی کو موصول

ہم نیوز کے مطابق ممتاز قانوندان بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حیثیت ایک سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں