میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج کیا جائے گا، وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن

میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کل کیا جائے گا، وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن

لاہور: میٹرک کے طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ امتحانی بورڈ آج امتحانی نتائج کا اعلان کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون میٹرک میں فیل ہوگئے

ہم نیوز کے مطابق وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتیجے (رزلٹ) کا اعلان آج شام پانچ بجے کیا جائے گا۔

راجہ یاسر ہمایوں کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

پنجاب میں گزشتہ سال جب میٹرک کے امتحانی تنائج کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا تھا جب کہ لاہورکے کسی بھی سرکاری اسکول کے طالبعلم نے پہلی دو پوزیشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی تھی۔

وزیراعلی پنجاب کے میٹرک پاس بھائی کی بارڈر ملٹری پولیس میں رسالدار کے عہدے پر ترقی

تعلیمی بورڈ لاہور کے اعلان کے تحت سائنس گروپ کے نتائج میں دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جب کہ دوسری پوزیشن پر تین طلبہ آئے تھے جن میں انوشہ ذکریا، سید حسن عباس اور محمد عفان شامل تھے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق اسی طرح تیسری پوزیشن بھی دو طالبات نے حاصل کی تھیں جن میں صبا اقبال اور سائرہ حیات شامل تھیں۔

پنجاب میں میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

گزشتہ سال کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے کھیل عمر فاروق میٹرک کے امتحان میں فیل ہوگئے تھے کیونکہ وہ امتحانات میں غیر حاضر رہے تھے اور غیر حاضرکو فیل تصور کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں