کراچی: کے ڈی اے فائرنگ، زخمی ملزم کے خلاف مقدمہ درج


کراچی: شہر قائد میں واقع سوک سینٹر کے اندر ہونے والی فائرنگ کے ملزم کا پولیس تاحال تفصیلی بیان ریکارڈ نہیں کرسکی ہے۔

کراچی سوک سینٹر میں فائرنگ، کے ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق سوک سینٹر میں واقع کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) دفتر کے اندر ہونے والی فائرنگ کے زخمی ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انوسٹی گیشن پولیس ایسٹ کے مطابق تاحال ملزم کا تفصیلی بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔

ہم نیوز نے تفتیشی حکام کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں تنازع کی وجہ مقتولین کی جانب سے کام نہ ملنا بتائی ہے۔

تفتیشی حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے تینوں افراد آپس میں گہرے دوست تھے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ، کے ڈی اے ملازم جاں بحق

کراچی میں تین دن قبل سوک سنٹر کے احاطے میں ہونے والی فائرنگ سے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں حبیب الحسن اور وسیم رضا شامل تھے۔ فائرنگ تیسری منزل پر واقع کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں کی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے کے ڈی اے ڈائریکٹر کو جیل بھیج دیا

ابتدائی طور پر ایس ایس پی شرقی نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے وقت کمرے میں چھ افراد موجود تھے۔ فائرنگ کے بعد عمران شاہ نامی شخص کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں