سی اے اے: ملازمین کی بڑے پیمانے پر اگلے گریڈ میں ترقیاں

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

جعلی لائسنسز کا اجرا: سی اے اے کے ایک افسر سمیت 3 ملازمین برطرف

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے کے 450 ملازمین کو گریڈ 5 سے گریڈ 6 میں ترقی دی گئی ہے۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر ملک مظہر نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شعبہ فائر کے 71 اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے 21 ملازمین کو بھی اسٹاف گروپ 6 میں ترقی دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شعبہ ایس کیو ایم ایس کے 19، شعبہ آڈٹ کے 11 اور کمیونیکیشن کے دو ملازمین بھی اگلے گریڈ میں ترقی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سی اے اے نے 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے

فضائی آپریشن کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے پر این سی او سی نے نوٹس لیا تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی گئی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت تمام مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ دوران سفر ماسک پہن کر رکھیں گے۔

مسافروں کو ان کی نشستوں پر بٹھانے کے دوران لازمی سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ تمام مسافروں کے نشستوں پہ براجمان ہونے کے بعد کیبن کریو لیڈر یا کیپٹن تصاویر لیں گے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت لی جانے والی تمام تصاویر کو ایئرپورٹ انتظامیہ کے پاس جمع کرانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں