روس: کورونا ویکسین’سپوتنک فائیو‘کی پروڈکشن میں اضافہ کردیا


ماسکو: روس نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین’سپوتنک فائیو‘کی پروڈکشن میں اضافہ کردیا ہے۔

اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کورونا ویکسین دستیاب ہوگی، ٹرمپ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اپنی کورونا ویکسین کی خوراکوں کو ماہانہ 15 سے 20 لاکھ کے درمیان بنانا شروع کردیں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے متعلقہ حکام کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ وہ ایک مہینے میں خوراکوں کی تعداد 60 لاکھ تک لے کر جائیں گے۔

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت روس کے پاس سالانہ کورونا ویکسین تیار کرنے کی استطاعت 15 لاکھ خوراکیں ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں9لاکھ50ہزار سے زائد اموات

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں