جنہوں نے ملک کو لوٹا ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے، سینیٹر سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اے پی سی ہو رہی ہے تو یہ حزب اختلاف کا حق ہے۔ موجودہ حکمران ٹولہ جب اقتدار میں نہیں ہو گا تو یہ بھی لندن میں ہی ہوں گے۔ یہ سب صرف سیاسی مفادات کے لیے لڑتے ہیں لیکن اندر سے سب ایک ہی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک اس ملک میں سود کے خاتمے اور کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا نہیں ہو گا ہم کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جماعت اسلامی ان لوگوں کی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جنہوں نے 71 اور 72 سالوں میں ملک کو تباہ کیا۔ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک قدم بھی لیتے ہیں تو اپنے ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کے لیے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے شہزادے اور شہزادیوں کے بارے میں نہ پوچھا جائے۔ جو ملک کی عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتا تو وہ بھی سادہ آدمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اور سب کچھ  دیکھیں گے، شاہد خاقان

موٹروے واقعہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے اور پنجاب حکومت کا مجرم نہ اب تک نہ پکڑنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔ پولیس کی تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا یہاں وزیر اعلیٰ نااہل ہے وہ سو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں