آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے


راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہیں اور کیمپ تباہ کیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

گزشتہ ہفتے پاک فوج نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کی ضلعی حدود کے قریب ایک کارروائی کے دوران دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ  لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے بہت سی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔


متعلقہ خبریں