’عوام کے مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی کے نام پر اپنے مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کا اکٹھ ہے، اپوزیشن جماعتوں کی یہ بیٹھک عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں،حزب اختلاف کے رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے ملکی دولت کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اپوزیشن رہنما ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اوریہ اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔

عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، عثمان بزدار


متعلقہ خبریں