پشاور: باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر جدید سسٹم نصب


پشاور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کے تعاون سے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر جدید سسٹم نصب کردیا ہے، جدید سسٹم موسم کی بروقت معلومات شعبہ ہوازی اور ایئر پورٹ کو فراہم کرے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ پر محکمہ موسمیات کا جدید سسٹم پروازوں کو موسم کی بروقت صورتحال سے متعلق آگاہ کرنے کے ساتھ اعداد و شمار بھی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن کا خسارہ30 ارب 50کروڑ سے تجاوز کرگیا

ترجمان کے مطابق جدید موسمیاتی سسٹم کے تحت پائلٹس کو مکمل روٹ پرموسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے

۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 20 سال بعد سی اے اے کے تعاون سے مکمل طور پرمحکمہ موسمیات کا جدید سسٹم فلائٹ آپریشن کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات کے جدید آلات بر طانیہ ،جرمنی اور چائینہ سے درآمد کئے گئے ہیں ۔ بیرون ملک سے پشاور آنے اور جانیوالی پروازوں کو موسم کی صورتحال سے مکمل آگاہ رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان آئندہ ہفتے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اس سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن کے پارلیمانی سیکرٹری نے جولائی میں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ہم نے ادارے تباہ نہیں کیے، پی آئی اے کی تباہی کی ذمہ دار گزشتہ حکومتیں ہیں جن کی خرابیاں ہمیں دور کرنا پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا  کہ این سی او سی کی اجازت سے اندرون ملک اہم پروازیں کھول دی ہیں۔ ستمبر میں سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔

سیکرٹری نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باعث عالمی فضائی بندش اور پروازوں کی کمی سے سی اے اے شدید متاثر ہوئی ہے۔ سول ایوی ایشن کو ایروناٹیکل چارجز کی مد میں 28 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں