رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ


اسلام آباد: ستمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی ‏‏مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ رواں ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دودھ، لہسن، ‏ٹماٹر، پیاز مزید مہنگے ‏ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 8.71 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ‏‏‏ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر فی کلو اکہتر روپے سے بڑھ کر سے اکانوے روپے ‏‏تک پہنچ گئے۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

انڈوں کی فی درجن قیمت میں سات روپے اضافہ ہوا، برائلر گوشت فی کلو آٹھ روپے مہنگا ہوا جب کہ  ‏‏چینی پچانوے روپے فی کلو ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق  تین اشیاء کی قیمتوں میں ‏‏‏معمولی کمی ہوئی جن میں ایل پی جی، آلو اور کیلے شامل ہیں۔  چاول، نمک اور بریڈ سمیت چھبیس ‏‏اشیاء ‏کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


متعلقہ خبریں