لاہور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار


لاہور: لاہور میں ملت پارک کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق  متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور  پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو میں خاتون کو شوہر کے سامنے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے خاتون کو شوہر کے سامنے پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ میڈیکل رپوٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق مریدکے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو میں پانچ اوباش لڑکوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی رانی بی بی سے گینگ ریپ کیا تھا

مزید پڑھیں: لڑکی سے مبینہ زیادتی، بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او اور محرر گرفتار

ذرائع کے مطابق رانی بی بی اپنے خاوند وارث کے ہمراہ راولپنڈی سے سفر کرتے نوکری کے سلسلہ میں لاھور پہنچی تھی۔ مینار پاکستان کے قریب رکشہ پر بیٹھ کر میاں بیوی نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ راستے میں چائے پی۔

ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور میاں بیوی کو کالا شاہ کاکو کھیتوں میں لے گیا۔ رکشہ ڈرئیور کے ساتھیوں نے جو پہلے سے  وہاں موجود تھے خاتون کے خاوند کے ہاتھ باندھ دیے اور پسٹل تان دیا۔ ملزمان نے خاوند وارث کے سامنے اسکی بی وی رانی کے ساتھ ریپ کیا۔


متعلقہ خبریں