پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

میٹرک امتحانات

خیبر پختونخوا میٹرک کے مارچ میں ہونے والے امتحانات ملتوی


لاہور: پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

تعلیمی بورڈ بہاولپور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام 83،221 طلبا وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ امتحان میں 66،405 امیدواران کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 79.91 فیصد رہا۔

ترجمان تعلیمی بورڈ بہاولپور کے مطابق تعلیمی ادارہ جات اور پرائیویٹ طلبا کے گھروں پر رزلٹ روانہ کردیے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ تنائج کااعلان کردیا۔ چیئر مین بورڈ کے مطابق 2لاکھ 15 ہزار 208 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ ایک لاکھ 68 ہزار 251 طالبعلم نے امتحان پاس کیا۔ کامیابی کا تناسب ،78.18 فیصد رہا۔

چیئر مین گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے مطابق سائنس گروپ میں 75،063 امیدوار شامل تھے۔ سائنس گروپ میں 74،856 خواتین نے حصہ لیا۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے بھی میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ساہیوال بورڈ کے تحت رزلٹ میں کامیابی کا تناسب 73.69فیصد رہا۔

ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحان میں کل 1لاکھ 13ہزار 407امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب قرار پائے۔  امتحان میں کامیابی کا تناسب 84.72فیصد رہا۔

ترجمان بورڈ کے مطابق سائنس گروپ میں 99 ہزار 627 امیدوارن نے حصہ لیا۔ آرٹس گروپ میں کل 13ہزار 780 امیدواروں نےحصہ لیا۔ 9 ہزار 459 امیدوار کامیاب رہے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 68.64 فیصد رہا۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر بورڈ کے مطابق امتحان میں 78 ہزار 793امیدواروں نے حصہ لیا۔ امتحان میں 66 ہزار981 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ڈیرہ غازی خان میں میٹرک کے امتحان میں کامیابی کی شرح 85 فیصد رہی۔

اس سے قبل وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا تھا کہ میٹرک کے نتائج (رزلٹ)   پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

پنجاب میں گزشتہ سال جب میٹرک کے امتحانی تنائج کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا تھا جب کہ لاہورکے کسی بھی سرکاری اسکول کے طالبعلم نے پہلی دو پوزیشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کے میٹرک پاس بھائی کی بارڈر ملٹری پولیس میں رسالدار کے عہدے پر ترقی

تعلیمی بورڈ لاہور کے اعلان کے تحت سائنس گروپ کے نتائج میں دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جب کہ دوسری پوزیشن پر تین طلبہ آئے تھے جن میں انوشہ ذکریا، سید حسن عباس اور محمد عفان شامل تھے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق اسی طرح تیسری پوزیشن بھی دو طالبات نے حاصل کی تھیں جن میں صبا اقبال اور سائرہ حیات شامل تھیں۔

گزشتہ سال کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے کھیل عمر فاروق میٹرک کے امتحان میں فیل ہوگئے تھے کیونکہ وہ امتحانات میں غیر حاضر رہے تھے اور غیر حاضرکو فیل تصور کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں