نواز شریف کا ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف—اے ایف پی فائل فوٹو۔


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں نوازشریف کا ٹویٹر ہینڈلر بھی ٹیگ کیا ہے۔

مزید برآں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز بشمول فیس بک اور یو ٹیوب پر بھی فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپوزیش کی آل پارٹیز سے خطاب سوشل میڈیا پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب سوشل میڈیا پر لائیو چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نواز شریف کے خطاب سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کارکنان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں، نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر دکھائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تلقین کرنے والوں کو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی ،روک سکو تو روک لو!


متعلقہ خبریں