سعودی عرب کیلئے پروازیں: چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کا اضافی کرایوں کی وصولی پر نوٹس


اسلام آباد:  قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ ایجنٹس اور عناصر  اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے نے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ شروع کردی

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات کرکے اجازت کی استدعا بھی کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایہ بشمول تمام ٹیکسس کے 84،000 روپے ہے۔ ان پروازوں پر صرف 100 ڈالر ادا کرکے پرانے ٹکٹوں کی تجدید کروائی جاسکتی ہے۔ کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا ہے، جو کہ 84,000 کے کرائے میں شامل ہے

ترجمان نے کہا کہ ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی۔ تمام مسافروں سے جو ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے،ان سے درخواست ہے دو دن انتظار کرلیں۔ ہم نے اضافی پروازیں کی درخواست 20 تا 30 ستمبر کے درمیان کی ہے۔ اجازت ملتے ہی  پروازیں بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے بکنگ پوائنٹس پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے۔

سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے دفاتر کے باہر ٹکٹس کے حصول کے لیےرش لگ گیا ہے۔ ٹکٹس نہ ملنے پر سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد نے پشاور اور دوسرے شہروں میں پی آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔


متعلقہ خبریں