کورونا  کے باوجود امریکی ارب پتی افراد کی کمائی میں مسلسل اضافہ


واشنگٹن: عالمی وبا کورونا میں کاروبار شدید متاثر ہونے کے باوجود امریکہ میں ارب پتی افراد کی کمائی جاری ہے، ارب پتی افراد نے  رواں سال کے چھ ماہ میں 845 ارب ڈالرز کما لیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ارب پتی افراد کی مجموعی مالیت میں انتیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے 73 ارب ڈالرز اور ایلون مسک نے 67 ارب ڈالرز کا کاروبار کیا۔

ارب پتی شخصیات کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 30 کھرب ڈالرز سے بڑھ کر 38 کھرب ڈالرز ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب امریکہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد بےروزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، امیر افراد محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں نکل پڑے

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا تھا کہ امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کوک بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹم کوک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2 ٹریلین ڈالر سے زائد ہونے کے بعد ٹم ٹوک بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں تاہم کک کو دوسرے ارب پتی افراد تک پہنچنے کے لیے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کے عہدے سے دسرتبردار ہونے کے بعد کوک نے 2011 میں ایپل کمپنی میں بطور سی ای او کی پوزیشن سنبھالی تھی۔

کوک کی دولت کی اکثریت 1998 کے بعد سے ملنے والے ایکوئٹی ایوارڈز سے حاصل ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں